سیالکوٹ — ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال، ڈاکٹر محمد افضل نے مویشی پال حضرات کو ہدایت کی ہے کہ دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار کے لیے پھپھوندی لگی پرالی کا استعمال نہ کریں۔

ڈاکٹر افضل نے کہا کہ جانوروں کی صحت مند اور توانا رکھنے کے لیے سبز چارہ، گندم کا بھوسہ اور سائلیج استعمال کریں، کیونکہ پھپھوندی لگی پرالی سے مویشی مختلف موذی، موسمی اور متعدی امراض کا شکار ہو سکتے ہیں، اور دودھ و گوشت کی پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرالی میں فنگس کی موجودگی جانوروں میں ڈیگ نالہ سمیت دیگر امراض پیدا کر سکتی ہے، جس سے تھنوں پر زخم، ٹانگوں کی سوزش، اور کان، پاؤں اور دم میں گلنے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر افضل نے مویشی پال حضرات سے کہا کہ اگر ایسی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر کسی مستند ویٹرنری ڈاکٹر یا لائیو اسٹاک ہسپتال و ڈسپنسری سے رابطہ کریں تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار