دشت ویلی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمینیں سرسبز کھیتوں میں تبدیل
دشت ویلی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے اور زرعی ترقی کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں، جس سے علاقے میں زراعت اور خوشحالی کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 3 ہزار 300 ایکڑ اراضی کو ہموار کیا گیا تاکہ آبپاشی کیلئے پانی کی یکساں فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ مقامی کسانوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور انہیں جدید زرعی طریقوں سے روشناس کرانے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ منصوبے کے تحت شمسی ٹیوب ویلز کی تنصیب سے کسانوں کو نسبتاً سستی، صاف اور ماحول دوست آبپاشی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ شمسی توانائی کے استعمال سے بجلی کے اخراجات میں کمی اور پانی کی قلت سے نمٹنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔ دشت ویلی کے کھیتوں میں لوٹتی ہریالی گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی ترقی اور علاقے میں معاشی خوشحالی کے نئے امکانات کو اجاگر کرتی ہے۔


_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
Leave A Comment