قربانی کے جانوروں کے لیے متوازن خوراک صحت، خوبصورتی اور گوشت کے معیار کی ضمانت
سیالکوٹ: قربانی کے جانوروں کی اچھی صحت، خوبصورتی اور بہتر وزن کے لیے متوازن خوراک انتہائی ضروری ہے۔ یہ نہ صرف جانور کو تندرست رکھتی ہے بلکہ گوشت کے معیار کو بھی بہتر بناتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے کیا۔
ڈاکٹر افضل نے کہا کہ متوازن خوراک جانور کو توانائی، پروٹین، وٹامنز اور منرلز فراہم کرتی ہے، جس سے وزن میں مناسب اضافہ، قوتِ مدافعت میں بہتری، بیماریوں کا خطرہ کم اور جانور چمکدار اور توانا رہتا ہے۔ قربانی کے وقت گوشت کا معیار بھی بہتر رہتا ہے۔
انہوں نے احتیاطی تدابیر میں صاف اور تازہ چارہ، معیاری ونڈا، اچانک خوراک کی تبدیلی سے گریز، ہر وقت صاف پانی کی دستیابی، جانور کی باقاعدہ ڈی ورمنگ اور ویکسینیشن، صاف اور خشک جگہ پر رکھنے، شدید گرمی میں سایہ اور ٹھنڈا ماحول فراہم کرنے کی ہدایات دی۔
ڈاکٹر افضل نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی ہدایات پر عمل کرکے کاشتکار اپنے جانوروں کو صحت مند، خوبصورت اور بہتر پیداوار والا بنا سکتے ہیں۔
_2026_04_01_16_37_20_73067519.jpg)


Leave A Comment