کوئٹہ میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف
کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا، سیکریٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان نے برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لیڈی میڈیکل افسران کے خلاف بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ 2011 کے تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ افسران کو سرکاری ڈیوٹی سے دانستہ اور غیر مجاز غیر حاضری کے الزام میں ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق برطرف ہونے والی لیڈی میڈیکل افسران میں سول ہسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اور صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات ڈاکٹرز شامل ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈیوٹی سے غیر مجاز غیر حاضری پر تادیبی کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

_2026_09_01_12_00_52_20016757.jpg)
Leave A Comment