بلوچستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 35 دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ
کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 35 سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ آپریشن 13 مئی سے منگلہ زرغون کے علاقے میں جاری تھا، جس کے دوران دہشت گردوں کے کئی کیمپس اور ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ کارروائی میں شدت پسند تنظیم کے تین اہم کمانڈرز کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، جن سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مزید کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور ان کے پشت پناہ عناصر کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب حالیہ دنوں میں دالبندین، تربت، نوشکی اور مستونگ میں دہشت گردی کے متعدد واقعات پیش آئے، جن میں ایک لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ایک پروفیسر جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔
حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دیں تاکہ امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
_2026_05_18_10_04_48_51561998.jpg)


Leave A Comment