بنوں: برغنتو میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
بنوں: بنوں میں تھانہ احمدزئی کی حدود پھنگ موسی خیل میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مسافروں کو لے جانے والی ایک پرائیویٹ ڈاٹسن گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ابتدائی دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران زخمیوں کو لے جانے والی کار پر بھی ایک اور دھماکہ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، ان دونوں خوفناک دھماکوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7 افراد شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جنہوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کی خصوصی ٹیمیں دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



Leave A Comment