افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر مبینہ بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔ فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنوں اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد افغان طالبان اہلکاروں کے پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مطابق پاکستانی سرحدی علاقوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز سرحدی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔



Leave A Comment