ماہرین نے موبائل صارفین کو ایک خطرناک سائبر فراڈ کے حوالے سے خبردار کیا ہے، جس میں ہیکرز کال فارورڈنگ کے ذریعے صارفین کی حساس مالی معلومات تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

اس فراڈ میں دھوکہ دہی کرنے والے افراد خود کو بینک نمائندہ، کسٹمر سروس یا ڈیلیوری ایجنٹ ظاہر کر کے صارفین کو مخصوص کوڈز (مثلاً #21# یا #401#) ڈائل کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔ صارف کی لاعلمی میں کال فارورڈنگ فعال ہو جاتی ہے، جس کے بعد آنے والی کالز، پیغامات اور او ٹی پی کسی اور نمبر پر منتقل ہونے لگتی ہیں، جس سے ہیکرز بینک اکاؤنٹس اور دیگر حساس معلومات تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فون کی کال فارورڈنگ اسٹیٹس چیک کریں اور غیر معروف نمبر ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر اسے بند کریں۔ کال فارورڈنگ کو مکمل غیر فعال کرنے کے لیے ##002# ڈائل کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین نے زور دیا ہے کہ کسی بھی نامعلوم کال پر کوئی کوڈ ڈائل نہ کیا جائے اور او ٹی پی یا پن کسی کے ساتھ شیئر نہ کیا جائے، کیونکہ معمولی لاپرواہی بھی بڑے مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار