کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے بی پی کے عالمی کیسٹرول لبریکنٹس کاروبار کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری فیز ون جائزے کے بعد موشن جے ویکو لمیٹڈ کو دی گئی ہے۔

سی سی پی کے مطابق عالمی نوعیت کے انضمام اور خریداری کے معاہدے بھی پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کی صورت میں اس کی منظوری کے پابند ہوتے ہیں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے ملک کی لبریکنٹس مارکیٹ میں مقابلے کی فضا متاثر نہیں ہوگی۔

کمیشن نے واضح کیا کہ اس خریداری سے کسی کمپنی کی اجارہ داری قائم یا مضبوط نہیں ہوگی۔ مزید یہ کہ اسٹون پیک پارٹنرز اور کینیڈا پنشن پلان انویسٹمنٹ بورڈ پہلے سے پاکستان کی لبریکنٹس مارکیٹ میں سرگرم نہیں ہیں۔

سی سی پی کے مطابق اس طرح کے مرجر ریویوز سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری تنظیم نو اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری کا باعث بنتے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار