حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل دونوں مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 9 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 393 روپے 4 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی سفارشات پر کیا گیا ہے اور ان کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حالیہ اعلان میں پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار