محکمہ زراعت نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہ اگست کے دوران کھٹی (ترشاوہ) کی پنیری لگانے کا عمل مکمل کریں تاکہ آئندہ سیزن میں بہتر اور معیاری پیداوار حاصل کی جا سکے۔ زرعی ماہرین کے مطابق اس وقت مناسب دیکھ بھال اور بروقت اقدامات سے باغات کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

محکمہ زراعت کے حکام کا کہنا ہے کہ باغبان ترشاوہ پودوں کو نائٹروجن کی اگلی قسط بھی ضرور فراہم کریں تاکہ پودوں کی نشوونما بہتر ہو اور پھلوں کا معیار برقرار رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگست کے دوران پیوند کاری کا عمل بھی جاری رکھا جائے اور باغات میں خالی جگہوں (ناغوں) کا جائزہ لے کر انہیں فوری طور پر پُر کیا جائے۔

مزید ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اگر باغات یا نرسریوں میں کسی قسم کے کیڑے مکوڑوں یا بیماری کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر زرعی ماہرین کے مشورے سے مناسب سپرے کیا جائے۔ مون سون کے موسم میں اکثر پودوں کے تنوں سے گوند نکلنے لگتی ہے، جسے تیز دھار آلے سے صاف کر کے زخم پر بورڈو پیسٹ لگانا ضروری ہے تاکہ پودے کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

باغبانوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ مزید رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کریں تاکہ بروقت اقدامات کے ذریعے بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار