لاہور: وزیراعلیٰ ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز، دل کے مریضوں کا مفت علاج شروع
لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے "چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام" کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) میں پہلے مریض کی اوپن ہارٹ سرجری کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے، جس سے اس بڑے فلاحی مشن کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کے مطابق، اس پروگرام کا بنیادی مقصد پنجاب میں آپریشن کے منتظر 8 ہزار سے زائد مریضوں کی ویٹنگ لسٹ کو اگلے 6 سے 7 ماہ میں ختم کرنا ہے۔ منصوبے کے لیے 3 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جس کے تحت فی مریض سالانہ 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج اور سرجری فراہم کی جائے گی۔ سرکاری اسپتالوں میں اضافی شفٹوں میں سرجریز کے علاوہ نجی اسپتالوں کو بھی اس نیٹ ورک میں شامل کیا گیا ہے تاکہ بروقت علاج یقینی بنایا جا سکے۔ پہلے مرحلے میں انتہائی تشویشناک مریضوں کو ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ پیچیدہ کیسز کے لیے خصوصی ریزرو فنڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔
_2026_03_24_13_56_07_75432365.jpg)


Leave A Comment