وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبے کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ مکسڈ ٹریفک کوریڈور، نکاسی آب اور یوٹیلیٹی شفٹنگ کے کاموں کو تیز کیا جائے تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو کام کی رفتار برقرار رکھنے اور معیار کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سہولیات کے مستحق ہیں۔

مراد علی شاہ نے مکسڈ ٹریفک روڈ کے پیچ ورک کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا اور ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار