اسلام آباد: قومی اسمبلی نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 متفقہ طور  پر منظور کرلیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قواعدو ضوابط و استحقاق رانا محمد قاسم نون نے توہین پارلیمنٹ بل (تحقیرمجلس شوریٰ) 2023 پیش کیا۔
بل کے مطابق پارلیمنٹ یا اس کی کسی کمیٹی کی تحقیریا کسی ایوان یا رکن کا استحقاق مجروح کرنے پر سزا ہوگی۔
وزیر تعلیم رانا تنویر کا کہنا تھا کہ  پارلیمان سپریم ادارہ ہے، یہاں پرکوئی کام ہوتا ہے تو اس کو ٹیک اوور کرلیا جاتا ہے، توہین پارلیمنٹ پر قانون سازی وقت کی ضرورت تھی، ہر ادارے کی توہین کا کوئی نہ کوئی قانون ہے لیکن توہین پارلیمان پر کوئی قانون نہیں تھا۔
توہین پارلیمنٹ بل 2023 قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار