فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس: قومی سلامتی، انسدادِ دہشت گردی اور علاقائی استحکام پر اہم فیصلے
راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 275ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی آپریشنز اور علاقائی حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
فورم نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کے استحکام اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔
کانفرنس میں ملک بھر میں جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے کے عزم کو دہرایا گیا۔
اجلاس میں افغان سرحدی صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر بھی غور کیا گیا جبکہ علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
فورم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اختتام پر آرمی چیف نے افواج کو اعلیٰ تیاری اور پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی
_2026_05_05_18_28_26_70834169.jpeg)


Leave A Comment