وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج یوم تکریم شہدائے پاکستان پر 9 مئی کا انکار کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‏آج یوم تکریم شہدائے پاکستان پر شہداء، غازیوں اور ان کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کریں۔
انہوں نے کہا کہ ‏آج یوم تکریم شہدائے پر وطن کے محافظوں سے یکجہتی کا اظہار کریں، شہداء کے مزاروں، یادگاروں پر پھول اور اپنی محبتیں نچھاور کریں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ قوم کی اجتماعی سوچ کی تبدیلی کا دن ہے، تکریم شہداء کی روشنی سے 9 مئی کی سیاہی مٹا دیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار