کانگو میں ایبولا کی وبا شدت اختیار کر گئی، 80 افراد ہلاک
وسطی افریقی ملک کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا شدت اختیار کر گئی ہے جس کے باعث اب تک 80 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
افریقا سینٹر فار ڈیزیز کے مطابق کانگو کے صوبے ایتوری میں صورتحال تشویشناک ہے اور اب تک 246 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق وبا مشرقی کانگو کے مونگوالو اور روامپارا ہیلتھ زونز میں زیادہ پھیل رہی ہے، جو یوگنڈا اور جنوبی سوڈان کی سرحدوں کے قریب واقع ہیں۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ وائرس سرحدی ممالک تک بھی پھیل سکتا ہے۔ اسی دوران ہمسایہ ملک یوگنڈا میں بھی ایبولا سے ایک ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
ماہرین صحت نے صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں نگرانی اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے پر زور دیا ہے۔
_2026_05_17_16_59_10_40739879.jpg)
_2026_09_10_12_16_14_40243443.jpg)

Leave A Comment