اسلام آباد: ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) نے 240 ارب روپے سے زائد مالیت کے چار بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ایکنک کا اجلاس نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں اے ایف آئی سی۔ این آئی ایچ ڈی راولپنڈی کی توسیع، وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام، کراچی ییلو لائن بی آر ٹی کوریڈور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 34.5 میگاواٹ کے ہارپو ہائیڈرو پاور منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی اور وزیر منصوبہ بندی سندھ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری آبی وسائل بھی اجلاس میں شریک تھے۔

ایکنک اجلاس میں ان منصوبوں کو قومی ترقی، توانائی کی ضروریات پوری کرنے، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور شہری ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم قرار دیا گیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار