وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے اور نارووال تعلیمی میدان میں ایک اہم مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو صرف خواب دکھائے اور ملکی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا، جبکہ حقیقت میں عوام کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کیا ہے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

احسن اقبال کے مطابق مریدکے روڈ کی تعمیر سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور علاقے کی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نارووال میڈیکل کالج نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا ہے، جو تعلیمی میدان میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار