وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں تین روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

News Image

 

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات 26 مئی سے 28 مئی تک ہوں گی، اس دوران تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منا سکیں۔

حکومت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ تعطیلات کے دوران ضروری خدمات اور انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار