الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔
الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ بمعہ فہرست فارم 5 عوام کی آگاہی کے لئے شائع کی، فہرست الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، مزید ابتدائی حلقہ بندیوں کے نقشہ جات بھی ویب سائٹ پر موجود ہیں، ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 دن 26 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں پر جمعرات سے اعتراضات دائر کئے جاسکیں گے، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات متعلقہ حلقہ کا ووٹر کر سکتا ہے، یہ درخواست سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام ہوگی، درخواست 27 اکتوبر تک الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جاسکتی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مؤقف سننے کے بعد 26 نومبر 2023ء تک ان اعتراضات پر فیصلے کئے جائیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار