ایشیا اردو

الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن سے قبل مبینہ طور پر ووٹ خریدنے سے متعلق ویڈیو کانوٹس لے لیا۔
ریٹرننگ افسر نے ڈپٹی کمشنر لاہور  اور آئی جی پنجاب پولیس کو مراسلہ بھیج کر 30 نومبر تک معلومات طلب کرلیں، اس سلسلے میں چیئرمین نادرا اور چیئرمین پیمرا کو بھی مراسلہ بھیجا گیا ہےمراسلے میں کہا گیا ہےکہ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز  پر ویڈیو گردش میں ہے، ویڈیو میں ووٹرز میں پیسے تقسیم اور حق میں ووٹ دینےکا حلف لیا جارہا ہے، ڈی سی لاہور اور آئی جی پولیس ویڈیوکا فارنزک کرائیں اور صداقت معلوم کریں۔
ریٹرننگ افسر نے ہدایت کی ہے کہ ڈی سی لاہور اور آئی جی ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت کرائیں اور  ویڈیو میں موجود افراد کا مکمل بائیو ڈیٹا فراہم کریں، اس عمارت کی بھی شناخت کریں جہاں یہ غیرقانونی اقدام ہوا اور  غیرقانونی حرکات میں ملوث شخص کو گرفتارکریں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار