الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کیلئے فنڈز اور سکیورٹی اہلکاروں کی فراہمی کے لئے وفاق سے جلد رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں ممبران، سیکرٹری اور دیگر ونگز کے حکام شریک ہوئے ۔
اجلاس میں پنجاب اورخیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا ، الیکشن کمیشن اجلاس کو پنجاب میں انتخابات کے شیڈول پر بریفنگ دی گئی ۔
یاجلاس میں دو صوبوں میں عام انتخابات کے لئے سکیورٹی اور درکار بجٹ پر بھی بریفنگ دی گئی ،  ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے لئے تیاریاں جاری ہیں تاہم گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے خط کا ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل کو کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دی ہیں ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار