کے پی میں پی ٹی آئی کی 14 سالہ کارکردگی مایوس کن رہی، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں پی ٹی آئی حکومت کی 14 سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔
پیپلز پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ پر نہ تو مشاورت کی گئی اور نہ ہی متعلقہ حلقوں سے رابطہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے حکمران اگر بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں تو یہ خوش آئند ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ آزاد کشمیر انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور امن کے قیام کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
_2026_06_20_08_24_01_56330269.jpg)


Leave A Comment