فیصل آباد: محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو لوبیا کی فصل کی بہاریہ کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع، فیصل آباد، حافظ عدیل نے کہا کہ یہ کاشت 15 فروری سے شروع کر کے 28 فروری تک مکمل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوبیا کی بہاریہ فصل کے لیے بیج کی شرح موٹے بیج والی اقسام کے لیے 14 سے 15 کلوگرام فی ایکڑ اور چھوٹے بیج والی اقسام کے لیے 10 سے 12 کلوگرام فی ایکڑ ہے۔

محکمہ زراعت کے مطابق لوبیا ہر قسم کی زمین پر کاشت کی جا سکتی ہے، لیکن زیادہ پیداوار کے لیے زرخیز زمین جس میں پانی کے نکاس کا اچھا انتظام ہو، موزوں رہتی ہے۔ کاشتکار زمین کو تیار کرنے کے لیے وتر کی حالت میں دو یا تین بار ہل چلا کر ہموار کریں، پھر آبپاشی کر کے راؤنی کریں۔ زمین کو زرخیز بنانے کے لیے فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی کھاد ڈال کر دوبارہ ہل چلائیں اور بعد میں سہاگہ دیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ کاشتکار محکمہ زراعت کے ماہرین کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے زیادہ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار