فیصل آباد: شعبہ اثمار کے ماہرین نے باغبانوں کو آم کے نئے پودے لگانے کا عمل فوری شروع کرکے وسط ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسسٹنٹ آفیسر اثمار وقاص احمد نے کہا ہے کہ رواں ماہ آم کے نئے پودے لگانے کے لیے موزوں ہے، اس لیے باغبان بروقت پودے لگا کر ان کی بہتر نشوونما یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ باغات کے لیے ایسے آم کے پودوں کا انتخاب کیا جائے جن کی عمر تین سال سے زیادہ نہ ہو اور قد درمیانہ ہو۔ روٹ سٹاک اور سائن کی موٹائی تقریباً برابر، پودا چھتری نما اور اس کی تین سے چار شاخیں ہونی چاہئیں۔

ان کے مطابق پیوند زمین سے 20 سے 30 سینٹی میٹر کی بلندی پر ہو، جبکہ پودا نرسری میں تبدیل شدہ یا اس کی جڑ نیچے سے کاٹی گئی ہو اور تنا زخمی نہ ہو۔ پودا تھرپس، سکیل اور ملی بگ سمیت مختلف کیڑوں سے پاک ہونا چاہیے۔

ماہرین نے باغبانوں کو مربع نما طریقے سے پودے لگانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پودوں اور قطاروں کے درمیان فاصلہ برابر رکھا جائے تاکہ آم کے پودوں کی بڑھوتری متاثر نہ ہو۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار