فیصل آباد: کاشتکاروں کو مسور کی فصل کو کیڑوں اور دیمک سے محفوظ رکھنے کی ہدایت
فیصل آباد (10 فروری): چیف سائنسٹسٹ شعبہ دالیں، ڈاکٹر خالد حسین نے کاشتکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مسور کی فصل کو نقصان رساں کیڑوں اور دیمک کے حملے سے بچانے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔
ڈاکٹر خالد حسین نے بتایا کہ چور کیڑے کی سنڈیاں دن کے وقت پودوں کے قریب چھپی رہتی ہیں اور رات کو چھوٹے پودوں کو کاٹ کر نقصان پہنچاتی ہیں۔ ان کے انسداد کے لیے ناقابل استعمال سبزیاں کاٹ کر شام کو ڈھیریوں کی صورت میں رکھ دی جائیں اور صبح ڈھیریوں کے نیچے چھپی سنڈیاں تلف کی جائیں۔
مزید برآں، انہوں نے کہا کہ دیمک فصل کے اگنے سے لے کر کٹائی تک کسی بھی وقت حملہ آور ہو سکتی ہے، اور یہ پودوں کی جڑوں پر سرنگیں بنا کر فصل کو نقصان پہنچاتی ہے۔ تاہم بروقت آبپاشی سے دیمک کے حملے سے کسی حد تک بچاؤ ممکن ہے۔
ڈاکٹر خالد حسین نے کاشتکاروں کو تاکید کی کہ فصل کی باقاعدہ دیکھ بھال، پانی کی مناسب مقدار اور کیڑوں پر فوری قابو پانے کے اقدامات سے مسور کی پیداوار بہتر کی جا سکتی ہے۔
_2026_02_10_19_59_37_35567114.jpg)


Leave A Comment