فیصل آباد میں آم کے باغبانوں کو پھپھوندی کش زہروں کے باقاعدہ استعمال کی ہدایت
فیصل آباد، 26 مارچ 2026 (اے پی پی) – ماہرین زراعت نے آم کے باغبانوں کو موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر 10 سے 14 دن کے وقفہ کے ساتھ باقاعدگی سے پھپھوندی کش زہروں کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ باغبان آم کے پھل کو کسی بھی نقصان سے بچانے کے لیے کوتاہی نہ کریں اور باغات کا باقاعدہ معائنہ جاری رکھیں۔
ماہرین نے مزید کہا کہ بٹور والے پھولوں کو خشک ہونے سے پہلے سبز حالت میں کاٹ کر تلف کریں اور مکمل پھول آنے پر یوریا کھاد ایک کلوگرام فی پودا ڈالیں۔ پھل آنے پر آبپاشی اشد ضروری ہے، تاہم پانی دینے کا وقفہ 20 دن تک رکھا جا سکتا ہے۔ باغبان موسم کی کیفیت کے مطابق آبپاشی کے وقفہ میں کمی بیشی کر سکتے ہیں، لیکن سفوفی پھپھوندی کے خلاف بروقت سپرے لازمی ہے۔
باغبان مزید رہنمائی کے لیے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ اسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں تاکہ آم کی پیداوار محفوظ اور معیاری رہے۔
_2026_03_28_17_13_51_25617167.jpg)


Leave A Comment