آلو کی گرتی قیمتیں کاشتکاروں کیلئے بحران، نئی فصل لگانا مشکل
آلو کی گرتی ہوئی قیمتیں پاکستان کے کاشتکاروں کے لیے شدید پریشانی کا سبب بن گئی ہیں۔ کاشتکاروں کے مطابق ایک ایکڑ آلو کی فصل پر تقریباً 3 لاکھ روپے لاگت آتی ہے، لیکن موجودہ مارکیٹ میں کوئی بھی خریدار 50 ہزار روپے بھی ادا کرنے کو تیار نہیں ہے۔
کاشتکاروں نے بتایا کہ پاکستان میں زراعت اب گھاٹے کا سودا بنتی جا رہی ہے اور کسی بھی فصل کی پیداواری لاگت پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ مڈل مین عام طور پر منافع لے جاتے ہیں، لیکن اس بار آلو کی قیمتوں میں گراوٹ نے نہ صرف کاشتکار بلکہ مڈل مین بھی متاثر کیا ہے۔
گزشتہ فصل کے خسارے کے باعث کاشتکار نئی فصل لگانے کی سکت بھی نہیں رکھتے، جس سے زرعی پیداوار اور معاشی استحکام پر اثر پڑ رہا ہے۔
_2026_02_01_17_54_54_44343172.jpg)


Leave A Comment