فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سسٹم مینٹیننس کے باعث 8 اگست سے 10 اگست تک اپنی متعدد آن لائن سروسز عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق مینٹیننس کا عمل 8 اگست رات 12 بج کر 30 منٹ سے شروع ہو کر 10 اگست صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران آئی آر آئی ایس، ڈیجیٹل انوائسنگ، ادائیگی کا نظام اور پی او ایس رجسٹریشن جیسی سہولیات دستیاب نہیں ہوں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مدت میں ٹیکس دہندگان آن لائن لین دین اور دیگر متعلقہ خدمات انجام نہیں دے سکیں گے، اس لیے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اہم ریٹرنز، ادائیگیاں اور رجسٹریشن کا عمل پہلے ہی مکمل کر لیں۔

حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مینٹیننس مکمل ہوتے ہی تمام سروسز بحال کر دی جائیں گی، جبکہ اس عارضی بندش پر صارفین سے تعاون کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار