وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے ماڈل اسکولوں، کالجوں اور دیگر وفاقی تعلیمی اداروں میں 25 مئی سے 31 جولائی 2026 تک چھٹیاں ہوں گی۔ تعلیمی ادارے 3 اگست 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران اداروں کے سربراہان اور انتظامی عملہ صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک اپنے فرائض انجام دے گا۔

دسویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے جون اور جولائی میں خصوصی کوچنگ کلاسز کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ ان کی تعلیمی تیاری جاری رہ سکے۔

اس کے علاوہ تعطیلات کے دوران اسکولوں کی مرمت، اساتذہ کی تربیت اور دیگر انتظامی امور بھی جاری رہیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار