وزیراعظم ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت مفت ٹیسٹ اور علاج کا پائلٹ منصوبہ کل سے شروع کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں اسکریننگ کا آغاز ہوگا۔

ابتدائی طور پر 12 سال سے زائد عمر کے افراد کی ریپڈ ٹیسٹ کٹس کے ذریعے تشخیص کی جائے گی۔ مختلف صحت مراکز اور اسپتالوں میں ٹیسٹ اور نتائج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اگر ابتدائی ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو مزید تصدیق کے لیے مفت پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اس کے بعد مریضوں کو علاج کے لیے مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق اس پروگرام کو مرحلہ وار ملک کے دیگر علاقوں تک بھی توسیع دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار