گلگت بلتستان اسمبلی میں نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کی حلف برداری کی تقریب مؤخر کر دی گئی ہے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے تقریب مؤخر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مصروفیات کے باعث کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری حلف برداری کی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے، جس کے پیش نظر تقریب کی نئی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر ہیں اور دوسری مرتبہ گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار