چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے گلگت بلتستان کے مختلف انتخابی حلقوں سے متعلق فیصلے سنائے گئے ہیں۔

فیصلے کے مطابق دیامر کے تین حلقوں میں ری پولنگ کا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ وہاں سے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ن لیگ کے امیدوار کی جانب سے دائر کی گئی ری پولنگ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔

اسی طرح نگر ون میں پیپلزپارٹی امیدوار کے خلاف ری کاؤنٹنگ کی درخواست رد کر دی گئی ہے۔ غذر سے ن لیگ کے امیدوار کے خلاف پیپلزپارٹی کی جانب سے دائر ری کاؤنٹنگ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ گلگت تین کے حلقے میں آزاد امیدوار کی کامیابی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار