فیصل آباد: محکمہ زراعت (توسیع) کے ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل احمد نے ادرک کی کاشت فوری طور پر شروع کرنے اور اگلے ماہ اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو بہترین پیداوار حاصل کرنے کے لیے فصل میں فی ایکڑ 150 کلوگرام سپر فاسفیٹ، 150 کلوگرام امونیم سلفیٹ اور 100 کلوگرام پوٹاشیم سلفیٹ ڈالنے کی ہدایت بھی کی۔

عدیل احمد نے بتایا کہ ادرک کی کاشت کے لیے زمین ایسی ہونی چاہیے جو ذرخیز ہونے کے ساتھ پانی کے نکاس اور ہوا کے گزر کی صلاحیت رکھتی ہو۔ کاشتکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ زمین کو اچھی طرح ہموار کریں، 40 سے 50 گڈے فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالیں اور دو سے تین مرتبہ ہل چلانے کے بعد سہاگہ دے کر زمین تیار کریں۔

یہ اقدامات ادرک کی پیداوار بڑھانے اور معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار