عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں، جس کی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے سے متعلق مثبت خبروں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 76 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ برطانوی خام تیل 79 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کا مربن کروڈ آئل 71.8 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سپلائی اور سیاسی صورتحال میں ممکنہ بہتری کے اشاروں نے تیل کی قیمتوں پر دباؤ ڈالا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 3 ہزار 353 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 392 پوائنٹس پر بند ہوا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار