عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم ہونے کی امید پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد تیل کی قیمتیں گزشتہ دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت 92.57 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت کم ہوکر 86.85 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 99 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مزید حملوں کے امکانات کو کم قرار دینے کے بیان کے بعد سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی آئی، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا گیا۔



Leave A Comment