اسلام آباد: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کی کمی ہو گئی۔

All Pakistan Sarafa Gems and Jewellers Association کے مطابق کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 915 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 34 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 110 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں تبدیلی اور کرنسی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار