سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، چاندی کے نرخ مستحکم
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چاندی کے نرخ میں استحکام برقرار رہا۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 116 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور 24 قیراط فی تولہ چاندی 7 ہزار 454 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 48 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 493 ڈالر تک جا پہنچا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔
_2026_03_29_16_33_38_73285924.jpg)


Leave A Comment