گوگل کا بڑا فیصلہ، کمپیوٹر تصاویر کے بیک اپ کا طریقہ کار تبدیل
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ 10 اگست 2026 سے کمپیوٹر میں موجود تصاویر کے بیک اپ کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کی جا رہی ہے۔
نئے فیصلے کے تحت گوگل ڈرائیو اور گوگل فوٹوز کے درمیان تصاویر کی خودکار منتقلی کی سہولت ختم کر دی جائے گی۔ اس تبدیلی سے وہ صارفین زیادہ متاثر ہوں گے جو اپنے کمپیوٹر کے فولڈرز کا بیک اپ گوگل ڈرائیو کے ذریعے لیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تصاویر خود بخود گوگل فوٹوز میں بھی ظاہر ہوں۔
اب صارفین کو تصاویر کا بیک اپ براہِ راست گوگل فوٹوز کی ویب سائٹ کے ذریعے ترتیب دینا ہوگا۔ اس کے لیے گوگل فوٹوز کھول کر اوپر موجود + بٹن پر کلک کرنا ہوگا اور ’بیک اپ فولڈرز‘ کا آپشن منتخب کر کے مطلوبہ فولڈرز چننے ہوں گے۔
اس عمل کے بعد صارف کو بیک اپ کے لیے ضروری اجازت دینا ہوگی، جبکہ بیک اپ جاری رکھنے کے لیے گوگل فوٹوز کی ویب سائٹ یا ویب ایپ کو کھلا رکھنا ضروری ہوگا۔
میک صارفین کے لیے اضافی پابندی بھی رکھی گئی ہے، جس کے تحت گوگل فوٹوز ایپل کی فوٹوز لائبریری کا براہِ راست بیک اپ نہیں لے سکے گا۔ ایسے صارفین کو پہلے اپنی تصاویر آئی کلاؤڈ کے ذریعے سنک کرنا ہوں گی، جس کے بعد وہ گوگل فوٹوز ایپ کے ذریعے انہیں محفوظ کر سکیں گے۔
_2026_08_10_09_44_54_63522608.jpg)
_2026_08_13_08_31_33_72038080.jpg)
_2026_08_11_09_29_09_17156589.jpg)
Leave A Comment