یوٹیوب نے نئے کریئیٹرز کیلئے اپنے پلیٹ فارم سے آمدنی حاصل کرنے کی شرائط مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل ہو کر اشتہارات اور یوٹیوب پریمیم سے کمائی کیلئے پہلے کے مقابلے میں زیادہ واچ آورز یا شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔

یوٹیوب کے مطابق نئی شرائط یکم فروری 2027 سے نئے درخواست گزاروں پر لاگو ہوں گی۔ نئی پالیسی کے تحت کریئیٹرز کو گزشتہ 365 دنوں میں 8 ہزار اہل واچ آورز یا گزشتہ 90 دنوں میں 2 کروڑ اہل یوٹیوب شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔

اس سے قبل یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شمولیت کیلئے 4 ہزار واچ آورز یا ایک کروڑ شارٹس ویوز درکار تھے۔ یوں نئے کریئیٹرز کیلئے دونوں اہداف دگنے کردیئے گئے ہیں۔

تاہم یوٹیوب نے سبسکرائبرز کی کم از کم شرط میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ پارٹنر پروگرام میں شامل ہونے کیلئے بدستور کم از کم ایک ہزار سبسکرائبرز ضروری ہوں گے۔

یوٹیوب کے مطابق دنیا بھر میں 30 لاکھ سے زائد کریئیٹرز یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے ذریعے اپنی ویڈیوز سے آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ نئی شرائط کا اطلاق یکم فروری 2027 سے پروگرام میں شمولیت کیلئے نئی درخواستیں دینے والے کریئیٹرز پر ہوگا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار