ایلون مسک کی کمپنی نے گروک پلیٹ فارم کے لیے نیا امیج جنریشن ماڈل ’ایمیجِن ایمیج 2.0‘ متعارف کرا دیا ہے، جسے ویب سروس کے ساتھ ساتھ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ایپس میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا ماڈل خاص طور پر تخلیقی کاموں کے لیے تیار کیا گیا ہے، جہاں تصاویر کا درست لے آؤٹ، واضح تحریر اور یکساں بصری انداز برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

ایمیج 2.0 پیچیدہ ڈیزائنز میں ٹائپوگرافی اور لے آؤٹ کو بہتر طریقے سے ترتیب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ چھوٹے متن کو بھی واضح انداز میں پیش کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ صارف کی فراہم کردہ تصاویر یا عناصر کو نئی تخلیقات میں برقرار رکھنا بھی ممکن بنایا گیا ہے۔

نئے ماڈل میں جدید ایڈیٹنگ ٹولز شامل کیے گئے ہیں، جن میں میجک وینڈ اور سیگمنٹیشن فیچر کے ذریعے تصویر کے مخصوص حصے میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، جبکہ باقی تصویر کو محفوظ رکھا جاتا ہے۔ بیک گراؤنڈ ہٹانے اور شفاف فارمیٹ میں تصویر محفوظ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

مزید برآں، ایک ہی بار میں پانچ ریفرنس تصاویر استعمال کرنے کی سہولت دی گئی ہے، جس سے پیچیدہ مناظر بنانا آسان ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ سمارٹ ری سائز فیچر اور مختلف تناسب جیسے 1:2، 9:16، اسکوائر اور لینڈ اسکیپ بھی دستیاب ہیں۔

تاہم، اس ماڈل کی اے پی آئی رسائی فی الحال دستیاب نہیں، جسے بعد میں متعارف کرانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار