محکمہ زراعت پنجاب نے امرود کے باغبانوں اور کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے پودے لگانے کا عمل 15 اپریل تک ہر صورت مکمل کر لیں تاکہ بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔ اس سلسلے میں زمین کی بروقت تیاری اور مناسب دیکھ بھال کو انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق امرود کا پودا تقریباً ہر قسم کی زمین میں لگایا جا سکتا ہے، تاہم زرخیز میرا زمین میں اس کی پیداوار زیادہ بہتر ہوتی ہے۔ باغبانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پودے لگانے سے قبل زمین کو اچھی طرح تیار کریں اور اس میں گلی سڑی گوبر کی کھاد کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں تاکہ پودوں کی نشوونما بہتر ہو۔

مزید بتایا گیا کہ امرود کی مختلف اقسام کاشت کی جا رہی ہیں جن میں لاڑکانہ صراحی، سرخا، شرق پوری گولہ اور سدا بہار اپنی ذائقہ، معیار اور خوبصورتی کے باعث نمایاں حیثیت رکھتی ہیں۔ باغبانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جدید زرعی سفارشات پر عمل کریں اور کسی بھی رہنمائی کے لیے زرعی ماہرین سے رابطہ کریں تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار