ایران اور امریکا جوہری فریم ورک معاہدے کے قریب، آئی اے ای اے کا اہم بیان
اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا جوہری فریم ورک پر اتفاق کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
ویانا میں بورڈ آف گورنرز کے ہنگامی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارہ دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، تاہم وہ براہِ راست مذاکرات کا حصہ نہیں ہے۔
اس سے قبل ویانا میں ایران، چین اور روس کے مستقل نمائندوں نے رافیل گروسی سے مشترکہ ملاقات کی، جو اس وقت ہوئی جب ادارے نے جوہری پھیلاؤ سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ پیش کی تھی۔
آئی اے ای اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محدود رسائی کے باعث ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کی مکمل تصدیق ممکن نہیں رہی، جس سے جوہری پھیلاؤ کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام پر کشیدگی کے باوجود سفارتی کوششیں جاری ہیں۔



Leave A Comment