فیلڈ مارشل کی تجویز پر ایران چار ملکی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے: اسماعیل بقائی
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران آج پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے سینئر حکام کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں فلسطین، لبنان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
اسماعیل بقائی کے مطابق چار ملکی اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پیش کی تھی، جس پر ایران نے آمادگی ظاہر کی۔ اجلاس میں خطے کے اہم مسائل اور علاقائی ممالک کے درمیان اعتماد کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان اعتماد کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے لبنان میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں اور منصوبوں کو بھی اجلاس کے اہم موضوعات میں شامل قرار دیا۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران خطے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے دفاع کا حق استعمال کرے گا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی انتخابات کے نتائج سے موجودہ صورتحال پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ان کے مطابق قطر کا ایک وفد بھی ایران پہنچا ہے اور قطر خطے میں مصالحتی کردار ادا کر رہا ہے۔


_2026_10_26_11_29_09_10106295.jpg)
Leave A Comment