ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، اب وائٹ ہاؤس کی باری ہے کہ وہ اپنی آئندہ پالیسی اور راستے کا انتخاب کرے۔
عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی دو روزہ تجویز اب بھی برقرار ہے۔ امریکا اگر ایران کی شرائط پوری کرے، جن میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ بھی شامل ہے، تو اس کے مثبت نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر واشنگٹن نے جنگ کا راستہ اختیار کیا تو ایران کے چوکس اور جنگی تجربہ رکھنے والے جنگجو بھرپور جواب دیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق مجوزہ منصوبے کے پہلے روز امریکا معاہدے پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدامات کرے گا، جبکہ دوسرے روز آبنائے ہرمز کو بحری ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا اور جہازوں کی آمدورفت معمول پر آجائے گی۔

_2026_11_10_11_05_04_94786581.jpg)

Leave A Comment