سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے حوثی کروز اور بیلسٹک میزائل مار گرائے
سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ریاض کی جانب داغے جانے والے ایک حوثی کروز میزائل اور ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کر دیا، جبکہ جنوبی علاقے میں بھی ایک بیلسٹک میزائل کو انٹرسیپٹ کر لیا گیا۔
عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ ریاض ریجن اور سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں آنے والے کروز اور بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنا کر تباہ کیا۔
سعودی سول ڈیفنس نے ریاض، ابہا اور خمیس مشیط میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا، تاہم کچھ دیر بعد یہ الرٹ واپس لے لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا ماضی میں سعودی عرب کے شہری مقامات، ایئرپورٹس اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی کوششیں کرتی رہی ہے۔
دوسری جانب سعودی وزارت توانائی نے بتایا تھا کہ مدینہ ریجن میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں محدود پیمانے پر آگ لگی۔ ایمرجنسی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی جبکہ پائپ لائن کا آپریشن بھی متاثر نہیں ہوا۔
عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق یمن میں حوثی ملیشیا کی بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور اسمبلنگ سے متعلق تین تنصیبات کو بھی تباہ کیا گیا۔ ان میں بیلسٹک میزائل اسمبلنگ اور تیاری کی فیکٹری، میزائلوں کے ٹھوس ایندھن کی تیاری کے لیے کیمیکل پلانٹ اور میزائلوں کے الیکٹرانک نظام کی اسمبلنگ کرنے والی ورکشاپ شامل ہیں۔
_2026_11_10_11_05_04_94786581.jpg)


Leave A Comment