ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ تابوت اب امریکی فوج کے عسکری سازوسامان کا حصہ بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ایران کی طاقت کو سمجھ چکے ہیں اور خطے میں کسی بھی جارحیت کی صورت میں انہیں سخت قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملہ کر کے محفوظ نکل جانے کا وقت ختم ہو چکا ہے اور ایران کی مسلح افواج کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

اس سے قبل ایرانی فوج کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کویت کے احمد الجابر ایئر بیس پر موجود امریکی تنصیبات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق حملوں میں فائٹر طیاروں کے ہینگرز، سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم اور فوجی سازوسامان کے گودام شامل تھے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی قشم جزیرے پر ایک رہائشی عمارت پر امریکی حملے کے جواب میں کی گئی۔ احمد الجابر ایئر بیس کو خطے میں امریکی فضائی نگرانی اور آپریشنل سرگرمیوں کے لیے اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار