یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی نغمہ "آزادی" جاری
5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمہ "آزادی" جاری کر دیا ہے، جو کشمیری عوام کے جذبات اور جدوجہد کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
یہ نغمہ گلوکار واجد سعید کی آواز میں پیش کیا گیا ہے، جس کے بول "تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے" کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور وابستگی کو ظاہر کرتے ہیں۔
دل کو چھو لینے والے بول اور ولولہ انگیز دھن پر مشتمل یہ نغمہ امید، استقامت اور عزم کا پیغام دیتا ہے، جبکہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین بھی پیش کرتا ہے۔
نغمے میں وادی کشمیر کے مناظر کے ساتھ ساتھ وہاں ہونے والی مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، خاص طور پر خواتین اور بچوں پر مظالم کو نمایاں کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
_2026_08_05_09_46_44_60441625.jpg)


Leave A Comment