کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس منسوخ
کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور کے درمیان چلنے والی ملک کی اہم ترین ٹرین سروس "جعفر ایکسپریس" کو ریلوے حکام کی جانب سے منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کے باعث عید کے ایام میں سفر کرنے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس کی ٹرین سروس بعض ناگزیر ٹیکنیکل وجوہات کی بناء پر منسوخ کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹرین سروس عید کے پہلے روز سے ہی معطل چلی آ رہی ہے، جبکہ پشاور سے کوئٹہ کے لیے آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی کوئٹہ پہنچنے سے پہلے ہی جیکب آباد اسٹیشن سے واپس پشاور کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق صوبہ بلوچستان سے دیگر شہروں کو ملانے والی ٹرینوں کا شیڈول شدید متاثر ہے۔ جعفر ایکسپریس کے علاوہ کراچی کے لیے چلنے والی بولان میل اور چمن پسنجر ٹرین سروس پہلے ہی مختلف وجوہات کی بناء پر معطل ہیں۔
ٹرینوں کی اچانک منسوخی اور طویل معطلی کی وجہ سے ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں، خاص طور پر خواتین اور بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور وہ متبادل ذرائع تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔
_2026_05_29_11_25_17_14768427.png)


Leave A Comment